حیدرآباد۔24۔فروری(اعتماد نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
کہا کہ وہ دونوں ریاستوں میں اقتدار پر فائز ہونگے۔ آج این ٹی آر ٹرسٹ
بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
تلنگانہ کے پسماندہ قبائل تلگو دیشم
کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کو سیما آندھرا میں نئی
پارٹی قائم کرنے کا یقین اور علم ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس اور کانگریس پر
سخت انداز میں تنقید کی۔